The news is by your side.

Advertisement

لیجنڈ باکسر محمد علی کا نمازہ جنازہ کل لوئس ویل میں ہوگا

واشنگٹن : لیجنڈ باکسر محمد علی کی نماز جنازہ کل آبائی شہر لوئس ویل میں ادا کی جائے گی۔

BOXER POST 3

عظیم باکسر کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، لوئس ویل میں جمعرات کو جنازہ ہوگا۔ فریڈم ہال سے لوگوں کو پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دو روزہ تقریبات کے لئے ٹکٹس جاری کئے جارہے ہیں۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے زید شاکر محمد علی کی نماز جنازہ پڑھائیں گے، جنازے کے بعد محمد علی کے تابوت کو جلوس کی شکل میں مرکزی شاہراوں سے گزارتے ہوئے بڑے ہال میں لےجایا جائے گا اور پھر میموریل سروس کے بعد جمعے کو لوئی ویل کے تاریخی مقام پر دفن کیا جائے گا۔

BOXER POST 1

علی کی زندگی پر بننے والی فلم آئی ایم علی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ، سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن لینوکس لوئس، قریبی دوست جان گریڈی اور اہل خانہ کے چند افراد محمد علی کے جنازے کو کاندھا دیں گے۔

امریکی صدر باراک اوباما مصروفیات کے سبب دعائیہ تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے، ترک صدر طیب اردگان بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے، سابق امریکی صدر بل کلنٹن، عظیم باکسر کے اہل خانہ اور قریبی دوست ان کے بارے میں آخری الفاظ ادا کریں گے، ہفتے کو انتقال کے بعد کنگ آف رنگ محمد علی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

BOXER POST 2

یاد رہے کہ محمد علی تین جون کو سانس کی تکلیف کے باعث ایری زونا میں جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے، محمد علی پارکس سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے۔

امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علی پہلے کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے لیکن سونی لسٹن کے خلاف 25 فروری سنہ 1954 کو ہونے والے اہم مقابلے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں اور اپنا نام بدل کر محمد علی رکھ رہے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں