جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

باکسر محمد وسیم کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نامور باکسر محمد وسیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ملک کا نام روشن کرنے والے باصلاحیت باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ابھی 2 پروفیشنل فائٹس کے لیے تیاری کر رہا ہوں، امیچرز میں نمائندگی کے لیے پروفیشنل سے معطل ہونا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3ماہ کے لیے معطل ہوں گا اور پھر پاکستان کی نمائندگی کروں گا، میری پاکستان کی نمائندگی کے لیے بات چیت ہو چکی ہے۔

محمد وسیم نے عزم ظاہر کیا کہ میں پیرس اولمپکس میں پاکستان کو ضرور میڈل جتواؤں گا، امیچرز باکسر کی ٹریننگ کے لیے ایک سیٹ اپ لگا رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل چیمپئن شپ میں ٹیلنٹ دیکھ کر اچھا لگا، میں بھی امیچرز باکسنگ کھیلتا رہا ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں