تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

باکسر محمد وسیم کو فکسنگ کی آفر، کون ملوث رہا، اہم انکشاف

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے یوم پاکستان کے موقع پر میچ فکسنگ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی دن پر قومی کھلاڑی نے بڑا انکشاف کیا ہے کہ باکسر محمد وسیم نے بتایا کہ دو ہزار سترہ میں فائٹ ہارنے کیلئے پڑوسی ملک سے فکسنگ کی پیشکش ہوئی، جسے میں نے ٹھکرادیا۔

فکسنگ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹائٹل ہارو اور ایک لاکھ پاؤنڈ لے لو، قومی باکسر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سچا پاکستانی ہونے کےناطے فکسنگ کی پیشکش ٹھکرائی، انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار پھر مجھے ورلڈ ٹائٹل کی فائٹ کیلئے فکسنگ کی اپرووچ ہورہی ہے۔

محمد وسیم نے کہا کہ جو فکسنگ کے لئے مجھے اپروچ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، انہیں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ جو مکا رنگ میں برساتا ہوں وہ فکسرکےمنہ پر ماروں گا۔

واضح رہے کہ محمد وسیم نے 13 ستمبر 2019 کو دبئی کے میرینہ باکسنگ ہال میں فلائی ویٹ باٹ باکسنگ چیمپیئن شپ میں فلپائنی باکسر کونراڈوسور کو محض 82 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

پاکستانی باکسر نے چیمپیئن شپ جیتنے کے بعد کامیابی کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کیا تھا جہاں بھارتی حکومت نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے پوری وادی کا لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2017 میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جاری کردہ رینکنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کو فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک باکسر قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -