باکسر عثمان وزیر کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو پروگرام کے سفیر بن گئے

اسلام آباد : باکسر عثمان وزیر کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو پروگرام کے سفیربن گئے، معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پروگرام میں ہمیں عثمان وزیر جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیوباکسنگ کے سفیر وزیر عثمان سفیر ہوں گے ، وزیرعثمان قوم کا فخرہیں، پروگرام کے ذریعے ہم عثمان وزیر جیسے چیمپئن سامنے لانا چاہتے ہیں ، وہ چیمپئن جوپاکستان کانام کھیلوں کے میدان میں روشن کریں۔
مجھے خوشی ہے کہ @KamyabJawanPK سپورٹس ڈرائیو کے تحت باکسنگ پروگرام میں قوم کا فخر @WazeerUsman ہمارے ایمبیسڈر ہونگے۔پروگرام کے ذریعے ہم عثمان وزیر جیسےنوجوان چیمپیئن سامنے لانا چاہتے ہیں جو پاکستان کا نام کھیلوں کے میدان میں عالمی سطح پر روشن کریں۔ #KamyabJawan #KJSportsDrive pic.twitter.com/GR8m5p9nlU
— Usman Dar (@UdarOfficial) January 5, 2022
اس سلسلے میں معاون خصوصی عثمان ڈار سے ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ چیمپئن عثمان وزیر کی ملاقات ہوئی ، عثمان ڈار نے باکسر عثمان وزیر کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
عثمان ڈار نے کہا عثمان وزیر پروگرام میں ہمارے باکسنگ سفیرہوں گے ، انھوں نے ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت کرکمال کر دیا، پروگرام ہر با صلاحیت کھلاڑی کو سپورٹ کرے گا تاکہ وہ پاکستان کا نام روشن کریں۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عثمان وزیر جیسے نوجوان پاکستان کا فخر ہیں ، پروگرام میں ہمیں عثمان وزیر جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اورعوام عثمان وزیر جیسےباصلاحیت کھلاڑیوں کی پشت پرکھڑی ہے، عثمان وزیر کااگلا ٹارگٹ یوتھ ورلڈ ٹائٹل ہے جس کے لیے مکمل سپورٹ کریں گے۔