The news is by your side.

Advertisement

ٔپانامہ ، پاکستانی باکسرمحمد وسیم کا کل اہم ٹاکرا ہوگا

پانامہ : پاکستانی باکسر محمد وسیم اور پانامہ کے باکسر کارلوس میلو کے درمیان رینکنگ مقابلہ کل پانامہ سٹی میں ہوگا جس کے لیے دونوں کھلاڑیوں نے سخت تیاری کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم اپنی آٹھویں پروفیشنل فائٹ کے لیے پُرامید نظر آتے ہیں اور اس فائٹ کے لیے انہوں نے کافی تیاری کر رکھی ہے اور سخت مقابلے میں فتح کے لیے پُر عزم ہیں۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم کیریئر میں اب تک ناقابل شکست رہے ہیں اور اس وقت ورلڈ باکسنگ کونسل کی رینکنگ میں بھی نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہیں اور اپنے کامیابی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔


 یہ پڑھیں : پاکستانی باکسرمحمد وسیم دنیا کے نمبرون باکسرزمیں شامل


کل ہونے والے اس میچ کے لئے باکسر محمد وسیم اور پانامہ کے باکسر کارلوس میلو کا وزن کرلیا گیا ہے اور مقابلے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے لیے شائقین نے پہلے ہی سے ٹکٹس بک کروالیے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی محمد وسیم کی فائٹ پانامہ ہی کے باکسر سے ہوئی تھی جس میں وہ کامیاب رہے تھے اس طرح محمد وسیم کو اپنے مدمقابل باکسر پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔


  یہ بھی پڑھیں : باکسرمحمد وسیم کی گزشتہ برس باکسنگ کےاہم معرکوں میں کامیابی


کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی باکسر محمد وسیم ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے وسائل کی عدم دستیابی اور کم یابی کو اپنی راہ کی رکاوٹ بننے نہیں دیا اور چھوٹے سے علاقے سے بین الااقوامی شہرت تک سفر جاری رکھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں