منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

بھارت، باکسنگ کوچ کی کمسن طالبہ سے زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست مہارشٹرا کے دارالحکومت میں باکسنگ کوچ نے کمسن طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ممبئی کی پولیس نے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے مشرقی مضافاتی علاقے مولوند میں بدھ کے روز کارروائی کر کے تیس سالہ باکسنگ کوچ کو کمسن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق جمعرات کے روز کی۔

ممبئی پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے اتوار کے روز ٹریننگ کے دوران 14 سالہ طالبہ کو ہراساں کیا اور اُسے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

باکسنگ کوچ نے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر اُس نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق کسی کو بتایا تو وہ اُس کا باکسنگ کیریئر تباہ کردے گا۔

متاثرہ لڑکی نے ہمت کر کے اپنے اوپر ہونے والے حملے سے متعلق نہ صرف والدین کو آگاہ کیا بلکہ اُس نے کلب جانے والے ساتھیوں کو بھی اس واقعے کا بتایا۔

تین روز بعد متاثرہ بچی کے والدین نے متعلقہ تھانے میں باکسنگ کوچ کے خلاف مقدمہ درج کروایا، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی جس کی بنیاد پر پولیس نے باکسنگ کوچ کو گرفتار کیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی اور گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں