The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں باکسنگ کا تاریخی ایونٹ ہونے جارہا ہے: عامرخان

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دارالحکومت میں باکسنگ کا تاریخی ایونٹ ہونے جارہا ہے، مقابلے میں 19دسمبر کو محمدوسیم فائٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں باکسنگ مقابلے کی تیاریوں سے متعلق باکسر عامرخان نے کہا کہ باکسنگ مقابلے میں 19دسمبر کو محمدوسیم فائٹ کریں گے، محمدوسیم ڈبلیوبی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل کے لیے فائٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے محمدوسیم ورلڈٹائٹل کے لیے بھی مقابلہ کریں گے۔

عامر خان نے مزید کہا کہ لاہور میں ہونے والے مقابلے کے لیے تیاریاں ہورہی ہیں، فائٹ کے لیے جگہ کا انتخاب ابھی کرنا ہے، محمد وسیم کی مڈل ایسٹ ٹائٹل کے لیے پاکستان میں پہلی فائٹ ہوگی۔

وعدہ پورا کردیا، پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ کل سجے گا، باکسر عامر خان

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایشین باکسنگ فیڈریشن کی ٹائٹل فائٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ عامر خان نے نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے پاکستان نے باکسنگ لانے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بہت جلد پاکستان میں دوسرے باکسنگ ایونٹ کا اعلان کریں گے، تسلسل کے ساتھ پاکستان میں باکسنگ کروائیں گے لیکن اس کے لیے حکومت اور اداروں کا مکمل تعاون چاہیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں