پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

امریکی باکسر فلائیڈ مے ویڈرنے کیرئیر کی آخری فائٹ میں اینڈریو برٹو کو شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

لاس ویگاس: امریکی باکسر فلائیڈ مے ویڈر نے کیرئیر کی آخری فائٹ میں اینڈریو برٹو کو شکست دے دی۔

لاس ویگاس میں سجنے والا میلہ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویڈر نے لوٹ لیا، کیرئیر کی آخری فائٹ میں فلائیڈ مے ویڈر کا مقابلہ ہم وطن اینڈریو برٹو سے تھا، دونوں باکسر جارحانہ انداز میں رنگ میں داخل ہوئے لیکن مے ویڈر کے تابڑ توڑ حملوں کے سامنے حریف باکسر کی ایک نہ چلی۔

ناقابل شکست فلائیڈ مے ویدرکے زوردار حملوں نے برٹو کے تاریخ رقم کرنے کا خواب چکنا چور کردیا، ججز نے مے ویڈر کو پوائنٹس کی بیناد پر فاتح قرار دیا۔

مے ویڈر نے انچاس فائٹ میں حریف باکسر کو ناکوں چنے چبوائے، اس ایک جیت کے ساتھ مے ویڈر کے لاجواب کیرئیر کا شاندار اختتام کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں