جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

کار سوار نے نوجوان کو روند ڈالا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کی ساؤتھ یارک شائر کاؤنٹی شیفیلڈ میں کار سوار نے نوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 سالہ نوجوان اسٹینفورتھ روڈ، شیفیلڈ کے ساتھ چل رہا تھا جب اسے دوپہر کو کار سوار نے ٹکر مار دی۔

پولیس نے بتایا کہ 18 سالہ شخص جو الیکٹرک بائیک کا سوار تھا وہ بھی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ساؤتھ یارکشائر پولیس نے بتایا کہ لڑکے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ لڑکے کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

فوٹیج میں اس لمحے کو دکھایا گیا ہے جو حادثے کا باعث بنتا ہے۔

ویڈیو میں سڑک پر گاڑی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ جو سڑک پر سوار ایک بائیک سے ٹکرانے سے قبل نوعمر نوجوان سے جاٹکرائی۔

حادثے کے بعد ڈرائیور رکنے کے بجائے وہاں سے فرار ہوگیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں