ابوظہبی میں 3 سالہ لڑکا ایک دن کے لیے پولیس افسر بن گیا۔
خلیجی میڈیا کے مطابق تین سالہ اماراتی لڑکے کی حال ہی میں ایک دن کے لیے پولیس افسر بننے کی خواہش پوری کر دی گئی۔
ابوظہبی پولیس کی ٹریفک آگاہی اور تعلیمی ٹیم نے میک اے وش فاؤنڈیشن کے تعاون سے اس لڑکے کے لیے پولیس افسر کی یونیفارم ڈیزائن تیار کی۔
پولیس بچے اور اس کی بہن کو دارالحکومت کی گلیوں میں پولیس گشت میں فیلڈ ٹور پر ساتھ لے گئی۔ پولیس سائرن بجنے پر بچے نے خوشی کا اظہار کیا۔
میک اے وش فاؤنڈیشن کے سی ای او ہانی الزبیدی نے معاشرے کی حفاظت اور سلامتی کو برقرار رکھنے اور لڑکے کے خواب کو پورا کرنے پر ابوظہبی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ابوظہبی پولیس کے ٹریفک اور سیکیورٹی پیٹرول ڈائریکٹوریٹ نے بھی برٹش مامورا اکیڈمی اور میک اے وش فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمود یوسف البلوشی نے کہا کہ اماراتی چلڈرن ڈے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق کے تحفظ میں متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتی ہے۔