تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شارجہ، 6 سالہ بچہ گیارہویں منزل سے گر کر جاں بحق

دبئی:  متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں 6 سالہ بچہ گیارہویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق چھ سالہ عربی بچہ گیارہویں منزل پر موجود اپنے گھر میں کھڑکی کے پاس دوپہر کے وقت بیٹھا ہوا تھا کہ وہ اچانک  نیچے گرگیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ آٹھ مارچ کو پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ صومالیہ سے تعلق رکھنے والا بچے کو گھر والوں نے کھڑکی کے پاس کرسی پر بٹھایا اور خود دوسرے کاموں‌ میں‌ مصروف ہوگئے، اسی دوران وہ کھیلنے لگا اور پھر اچانک اُس کا پاؤں پھسلا جس کے نتیجے میں‌ وہ سنبھل نہ سکا اور کھڑکی سے باہر گر گیا۔

اہل خانہ نے کمرے میں آکر بچے کو بچانے کی کوشش بھی کی مگر انہیں اُس وقت تک دیر ہوچکی تھی۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ بچے کو لے کر چار بجے کے قریب اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے اُسے مردہ قرار دیا۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بچی پانچویں منزل کی گرل سے لٹک گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

شارجہ کے الغرب پولیس اسٹیشن نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے والدین کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اگر بچے کی زندگی والدین کی غلفت کی وجہ سے گئیں تو اُن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات میں بلند عمارتوں سے بچے کے گرنے اور اُن کے زخمی ہونے کے واقعات اکثر سامنے آتے ہیں۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو حکومت پابند کرچکی ہے کہ وہ اپنے گھروں‌ کی گیلریوں اور کھڑکیوں پر جال لگوائیں تاکہ کسی بھی بڑے نقصان سے محفوظ رہا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -