تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

خوفناک حادثہ، ماں نے گھانس کاٹنے والی مشین 6 سالہ بچے کے پاؤں پر چلا دی

نیویارک: امریکا میں ایک ماں نے گھانس کاٹنے والی مشین بچے کے پاؤں پر چلا دی جس کے نتیجے میں 6 سالہ بچے کا پیر کٹ گیا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اکتالیس سالہ امریکی خاتون ’بیتھانے‘ اپنے گھر کے گارڈن میں گھانس کاٹ رہی تھیں کہ اسی دوران اُن کا بچہ  ’جوناھ ڈوگلاس‘ کمرے سے باہر بھاگتا ہوا آیا۔

ماں نے بچے کو دیکھا تو وہ گھبرا گئیں اور  بجائے مشین کو کنٹرول کرنے کے وہ بچے کے پاؤں پر چڑھا دی۔

جوناھ ڈوگلاس کا پاؤں مشین کی زد میں آکر بری طرح سے زخمی ہوا اور جب والدین اُسے اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹر نے صورت حال دیکھ کر مشورے کے بعد بچے کی ٹانگ کاٹ دی۔

مزید پڑھیں: امریکہ : دادی کی کار چلانے والے بچوں کے ساتھ خوفناک حادثہ

والدہ کا کہنا تھا کہ ’وہ گارڈن میں پڑے پتھروں کو مشین کی مدد سے ہم وار کررہیں تھیں کہ اسی دوران بیٹا بھاگتا ہوا کمرے سے باہر آیا، مشین کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے میں اُسے سنبھال نہیں سکی اور گھبرا گئی تھی‘۔

بچے کے والد گیب کا کہنا ہے کہ ’ان کا بچے کو مختلف کھیل بہت پسند تھے، اسی وجہ سے وہ گھر میں بھاگ دوڑ کرتا رہتا تھا، اب ہمیں اُس کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کیونکہ وہ اب بغیر سہارے کے چل بھی نہیں سکتا‘۔

والدہ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ڈاکٹرز سے مشورہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں بچے کے مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی، ہمیں امید ہے کہ وہ پھر کھیل کود کے قابل ہوجائے گا‘۔

Comments

- Advertisement -