تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کنگ فو کی نقل، بچے نے پینسل نگل لی

بیجنگ: چین میں 7 سالہ بچے نے ہوم ورک کے دوران ٹی وی شو کی نقل کرتے ہوئے پینسل نگل لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہنان میں 7 سالہ بچے نے ہوم ورک کے دوران کنگ فو کی نقل کرتے ہوئے پینسل نگل لی۔

بچے کا کہنا تھا کہ وہ ہوم ورک کے دوران تلوار نگلنے والے اداکاروں کی نقالی کرنے کی کوشش کررہا تھا جسے اس نے کنگ فو ٹی وی شوز میں دیکھا تھا۔

بچے کو پیٹ میں درد کی شکایت پر فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد بچے کے پیٹ سے پینسل نکال کر اس کی زندگی بچالی، بچے کو سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا تھا کہ ’بچہ خوش قسمت تھا کیونکہ پینسل کا نوکدار رخ اوپر کی طرف تھا، اگر اس کا رخ نیچے کی جانب ہوتا تو اس کا پیٹ اور ہاضمہ متاثر ہوسکتا تھا۔

ڈاکٹر نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو کھلونے یا اوزار نگلنے کے خطرے سے آگاہ کریں بصورت دیگر اس طرح کا اقدام ان کی زندگی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین میں ایک کمسن بچی نے کھیل کے دوران موتیوں کا ہار نگل لیا تھا جسے ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کے بعد نکال لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -