تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

کراچی میں لڑکا لڑکی کو دوستی کرنے پر قتل کردیا گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق بلوچ گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی لڑکی بھی دم توڑ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکا لڑکی پر فائرنگ کا واقعہ صبح پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں لڑکا زاہد پہلے ہی جاں بحق ہوچکا ہے، ناہید اور زید کو دوستی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کو لڑکی کے چچا محبت خان نے غیرت کے نام پر قتل کیا، قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دہرے قتل کا مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی : پسند کی شادی کرنے والی ایک اور خاتون کا غیرت کے نام پر قتل

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے لسبیلہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ نایاب بی بی زوجہ یوسف کمال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ نایاب کا آبائی تعلق چارسدہ سے تھا اور وہ دو بچوں کی ماں تھی۔

واردات سے متعلق پولیس کو بیان دیتے ہوئے مقتولہ کے پڑوسی اظہر گل نے بتایا کہ مقتولہ نایاب اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ ایک سال سے رہائش پذیرتھی، متاثرہ خاندان میرے بھائی کے گھر میں کرائے پر مقیم تھا۔

پولیس کے مطابق قتل میں خاتون کے چچا سمیت دیگر رشتےدارملوث ہیں، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -