تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

مردہ قرار دیا جانے والا نوجوان دوبارہ زندہ ہوگیا، اسپتال میں‌ کھبلی مچ گئی

نئی دہلی : وجے نگر کے ایک اسپتال میں مردہ قرار دئیے جانے والے نوجوان کے زندہ ہونے پر اہلخانہ سمیت 50 افراد نے ہنگامہ برپا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع وجے نگر میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیا جانے والے 19 سالہ نوجوان کے جسم میں ایمبولینس میں گھر جاتے ہوئے حرکت پیدا ہوگئی اور وہ بات بھی کرنے لگا۔

نوجوان کی حالت دیکھ کر متاثرہ لڑکے کے اہل خانہ اور دیگر عزیز و اقارب سمیت 50 افراد اسپتال میں جمع ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

اہل خانہ کا الزام تھا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دئیے گیا چندراشیکھر زندہ تھا لیکن زندگی دینے والوں نے موت بانٹ دی اور اسے مردہ کہہ کر علاج سے رک گئے جس کے باعث اس کی حالت خراب ہوئی اور وہ مبمئی منتقل کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ 19 سالہ چندراشیکھر گھر میں اچانک بے ہوش ہوکر گر گیا تھا جس کے بعد اہل خانہ اسے اسپتال لائے تھے۔

نوجوان کے استپال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا یہ کہہ کر اسے برین ہیمرج ہوگیا ہے۔

پھر ایک ان اچانک ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے کر گھر لیجانے کا کہہ دیا لیکن اسپتال انتظامیہ نے اسے ہمارے حوالے کرنے سے انکار کیا کہ کچھ رقم باقی وہ ادا کریں پھر لاش دی جائے گی۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی چندراشیکھر کو مردہ قرار نہیں دیا، ہم نے کہا تھا کہ اس کا دماغ مرچکا ہے۔

وجے نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج تہذیب قاضی کا کہنا ہے کہ ‘ہم نے مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے’۔

Comments

- Advertisement -