پیر, اکتوبر 5, 2026
اشتہار

کراچی : ڈمپر سے کچل کر نو عمر لڑکا جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں خونی ڈمپر نے ایک اور جان لے لی، تیز رفتار ڈمپر سے کچل کر نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 3 کے قریب ڈمپر نے نو عمر لڑکے کو کچل دیا، 17 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا لڑکا زخمی ہوگیا۔

حادثے کے فوری بعد شہریوں کی بڑی تعداد سڑک پر جمع ہوگئی جنہوں نے آنے جانے والے دیگر ڈمپرز کو روکنا شروع کردیا بعد ازاں مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

المناک حادثے کے کافی دیر بعد کورنگی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مشتعل شہریوں کے ہجوم سے ڈمپر ڈرائیور کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

بعد ازاں ڈمپر ڈرائیور کو فوری طور پر تھانہ منتقل کردیا گیا، پولیس حکام کے مطابق مشتعل افراد اس ڈرائیور کو  بھی ڈمپر کے ساتھ جلادینا چاہتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ڈمپر کے ڈرائیور کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے، علاقے میں 2 ہزار سے زائد افراد لڑکے کے گھر کے باہر جمع ہیں۔

حالیہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس کی اضافی نفری بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئی، صورتحال کو کنٹرول کیا جارہا ہے، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں