بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

پھانسی کی پرینک ویڈیو بنانے والا 11 سالہ لڑکا تڑپ تڑپ کر مر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں سوشل میڈیا کیلیے پھانسی کی پرینک ویڈیو بنانے کے دوران 11 سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام امباہ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی ایک دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جسے دیکھ کر ہر کوئی چونک اٹھا۔

دراصل ساتویں جماعت کا طالب علم کرن پرمار گھر کے قریب خالی پلاٹ میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر دوسرے لڑکے کی طرف سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرن پرمار کے گلے میں رسّی کا پھندا ہے جو درخت سے بندھا ہوا ہے۔

پرینک ویڈیو بناتے ہوئے کرن پرمار کا پاؤں پھسل گیا اور رسّی اس کے گلے میں پھنس گئی جس سے وہ تڑپنے لگا، تاہم ویڈیو بنانے والے لڑکے نے محسوس کیا کہ وہ پرینک کر رہا ہے لیکن درحقیقت پھانسی کا پھندا اس کے گلے میں پھنس چکا تھا۔

تھوڑی ہی دیر بعد وہ تڑپ تڑپ کر بے ہوش ہوگیا جس کے بعد کرن پرمار کے والدین کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر بیٹے کو اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

دوسری جانب، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں