The news is by your side.

Advertisement

چین میں کمسن بچے نے عمارت سے چھلانگ لگادی

بیجنگ: چین میں کمسن بچے نے تین منزلہ عمارت کی بالکونی سے چھلانگ لگادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے شین ڈوبے کے علاقے کندر گارڈن میں کمسن بچے نے تین منزلہ عمارت کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی۔

بچے کو قریب موجود گارڈ نے تھام لیا جس کے نتیجے میں اس کی زندگی بچ گئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کو ہڈی میں معمولی فریکچر ہوا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ عمارت سے گر رہا ہے، دوسری تصویر میں سیکیورٹی گارڈ اسے تھامنے کی کوشش کررہا ہے۔

Boy jumping from a three-storey window is saved by a security guard with his bare hands in China

رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ مشرقی چین کے شینڈوک صوبے میں جمعرات کے روز پیش آیا۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں چین کے صوبے فوجیان میں چھ سالہ بچہ چھٹی منزل میں فلیٹ کی گرل پر لٹک گیا جسے پڑوسی نے باحفاظت ریسکیو کرلیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

کثیر المنزلہ عمارت پر لٹکے بچے کو کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو وائرل

رپورٹ کے مطابق والدین بچے کو گھر میں تنہا چھوڑ کر خریداری کے لیے باہر گئے تھے اور وہ کھیل کے دوران گیلری کی جانب آیا اور گرل پر لٹک گیا۔

والدین نے بچے کی جان بچانے پر پڑوسی اور فائر فائٹرز کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بچے کی بہتر دیکھ بھال کرنے کا وعدہ کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں