جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ویتنام میں گیم کھیلتے بچے کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہنوئی : ویتنام میں گیم کھیلتے بچے کے اوپر اچانک پانی کی ٹنکی آگری، ہولناک واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والا یہ واقعہ ویتنام کے شہر بین ٹری میں پیش آیا، جہاں ایک کم عمر نوجوان اپنے گھر میں بٹھا ہوا کمپیوٹر پر ویڈیو گیم کھیل رہا تھا کہ اچانک کمرے کی چھت زمین پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھت ٹوٹتے ہی پانی سے بھری ہوئی ٹنکی بچے کے قریب آگرتی ہے جس کے باعث وہ بھی کرسی سے گرجاتا ہے اور کمرے میں ہر طرف پانی ہی پانی پھیل جاتا ہے۔

واقعہ رونما ہوتے ہی بچہ زمین سے اٹھتا ہے اور حیرت زدہ ہوکر کمرے سے باہر نکلتا ہے، اتنے میں اس کے اہلخانہ بھی دوڑ کر کمرے میں داخل ہوتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں