ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

گریجویشن تقریب میں جیسے ہی ماں گلے لگانے آئی تو سوتیلے بیٹے نے گولی ماردی

اشتہار

حیرت انگیز

گریجویشن کی تقریب کے دوران اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب سوتیلی ماں جیسے ہی بیٹے کو گلے لگانے آئی تو نوجوان نے اس پر گولی چلادی۔

امریکی ریاسست نیو میکسیکو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 21 سالہ نوجوان نے اپنے ہائی اسکول گریجویشن کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر سوتیلی ماں کے گلے میں گولی مار دی، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

بدھ 8 مئی کو تقریباً شام 5 بجے کے قریب مذکورہ واقعہ پیش آیا اور البوکرک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو کنونشن سینٹر میں فائرنگ کی اطلاع دی گئی۔

پولیس کو بتایا گیا کہ تقریب کے دوران ایک خاتون کو گردن پر گولی ماری گئی ہے جسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

البوکرک پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون گریجویشن کی تقریب میں شریک تھی اور مشتبہ ملزم کرسٹیان بینکومو نے اس پر گولی چلائی۔ خاتون جب کرٹیان کو گلے لگانے گئی تو اس نے مبینہ طور پر اسے گولی مار دی۔

وہاں موجود لوگوں نے لڑکے کو پکڑلیا اور اسے مزید حملہ کرنے سے روکا جبکہ پولیس نے اسے غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور گولی مارنے کے دو الزامات کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

متاثرہ خاتون کی بہن نے بتایا کہ خاتون جب نیچے گریں تو کرسٹیان بینکومو نے مبینہ طور پر اس کے سر پر مکا مارا، تاہم خاتون کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں