The news is by your side.

Advertisement

کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، نوجوان کو چھرا گھونپ دیا گیا

نئی دہلی: بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں نوجوان کو چھری کے وار کرکے ہلاک کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا ریورٹ کے مطابق ریاست نئی دہلی کے علاقے ننگلونی میں کرکٹ میچ کے دوران جھڑپ میں 17 سالہ لڑکے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آٰیا جب ننگلونی کے کیمپ نمبر 2 کا رہائشی ابھیشک اتوار کی سہ پہر وینا انکلیو میں ریلوے ٹریک کے قریب اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا۔

ڈی سی پی اے کوان کا کہنا ہے کہ ایک لڑکے نے اپنے نوعمر دوستوں کے ساتھ ابھیشک کے ساتھ جھگڑا کیا اور اسے چھرا گھونپ دیا، لڑکے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نئی دہلی کے علاقے ساگرپور میں کرکٹ میچ کے دوران دوستوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں بلے کے وار سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کرکٹ میچ کے دوران 16 سالہ شیوام کا اپنے 19 سالہ دوست آکاش سے جھگڑا ہوگیا تھا جس پر آکاش نے شیوام کو بلے سے مارنا شروع کردیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں