بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ماں قتل، کمسن بچہ لاپتہ، باپ کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں ماں کے قتل کے بعد 3 سالہ بچہ لاپتہ ہوگیا جبکہ پولیس نے شوہر کے خلاف قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

کرائم آن لائن کی رپورٹ کے مطابق قتل کی یہ واردات امریکی ریاست نیو میکسیکو میں پیش آئی جہاں ایک گھر سے 27 سالہ ماں کی لاش برآمد ہوئی جبکہ قتل کے بعد 3 سالہ بچہ لاپتہ اور شوہر لاپتہ ہیں۔

مقتولہ شناخت اسیلا میوریکو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچے کا نام اوزیل ایرنسٹو ریکو ہے۔

حکام کا خیال رہے کہ اوزیل اپنے 32 سالہ باپ جارج ریکو رویرا کے ساتھ ہے جبکہ بچے کی ماں کو بھی مذکورہ شخص نے قتل کیا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریکو رویرا کی تاریخ ہے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کی، اس سے قبل بھی وہ مقتولہ پر اس وقت حملہ کرچکا ہے جب وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ تھی۔

پولیس ترجمان کا خیال رہے ملزم کے ریاست سے فرار ہونے زیادہ امکانات ہیں اور ایسی صورت میں ملزم کو گرفتار کرنے کےلیے ہم ایف بی آئی سے مدد لیں گے کیونکہ پولیس کو ڈر ہے کہ کہیں ملزم بچے کو نقصان نہ پہنچائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں