پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

محبوبہ کے بلاک کرنے پر نوجوان نے خود کو گولی مارلی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : محبوبہ سے بات نہ ہونے کے غم سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کو گولی مار لی،25سالہ راج کمار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے بروہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں مشتعل نوجوان نے محبوبہ سے بات نہ ہونے کی وجہ سے خود کو گولی مارلی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاون کے رہنے والے 25سالہ راج کمار جاٹو کی تقریباً 2 سال قبل ضلع بھنڈ کے اٹیر علاقے کی ایک لڑکی سےدوستی ہوئی تھی دونوں نے ایک دوسرے سے فون پر باقاعدہ بات چیت کرنا شروع کردی۔

کچھ عرصے بعد اس لڑکی کے اہل خانہ اترپردیش چلے گئے، بعد ازاں اس لڑکی نے بے وفائی کرتے ہوئے راج کمار سے قطع تعلق کرلیا اور اس کا فون نمبر بھی بلیک لسٹ میں ڈال دیا، راج کمار کی اس لڑکی سے بات نہیں ہوپا رہی تھی جس کا اسے بہت صدمہ تھا۔

گزشتہ روز راج کمار شدید ڈپریشن کی حالت میں پستول لے کر اپنے گھر سے باہر نکلا اور قریبی سرکاری اسکول کے احاطے میں جاکر خود کو مار دی۔ فائرنگ کی آواز سن کر آس پاس بیٹھے لوگ موقع پر پہنچے اور اس کے ایل خانہ کو اطلاع دی۔

زخمی راج کمار کو علاج کے لیے ضلعی اسپتال بھی لے گئے، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے گوالیار اسپتال ریفر کردیا۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی نوجوان کے سینے کے دائیں طرف لگی ہے، پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں