تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سمندر میں ڈالے گئے خط کا 9 سال بعد جواب آگیا

اکثر آپ نے یہ سنا ہوگا کہ ساحل سے ایک بوتل برآمد ہوئی جس میں ایک شخص کے ہاتھ کا کئی سالوں پرانا خط ملا جس میں  اُس نے تحریر کے ذریعے کسی خاص شخص کو مخاطب کیا۔

البتہ پہلی بار ایسا ہوا کہ ایک نوجوان کو لکھے گئے خط کا جواب 9 سال بعد ملا۔ امریکی نوجوان نے 21 اگست 2010 کو ایک خط لکھ کر اسے راک پورٹ کے سمندر میں پھینک دیا تھا، یہ بوتل دس اکتوبر 2019 کو فرانس کے ساحل پر ایک فیملی کے ہاتھ لگی۔

امریکی نوجوان کا کہنا ہے کہ جب وہ دس بر کا تھا تب اُس نے بوتل میں ایک اپنے دل کا حال لکھ کر اسے لہروں کے حوالے کیا اور اُسے امید تھی کہ خط کا جواب ضرور آئے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جوابی خط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نوجوان نے لکھا کہ ’میں نے اگست 2010 میں بوتل سمندر کے حوالے کی اور وہ 9 برس تک سمندر میں رہنے کے بعد 10 اکتوبر 2019 کو فرانس کے ساحل پر پہنچی،  جو یقیناً حیران کن ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ فرانس کے ساحل پر یہ خط جی گوبوئس نامی شخص کے ہاتھ لگی تو اُس نے جواب تحریر کیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں