فیصل آبد میں اپنے اغوا کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان قتل کیس کا ملزم نکل آیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے ملزم علی اصغر کو حراست میں لے لیا ہے، ملزم علی اقدام قتل سمیت 20 سے زائد مقدمات میں ملوث ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل کرا کر اپنے اغوا کا ڈرامہ کیا، علی اصغر کا مخالفین کے ساتھ مکان کا تنازع چل رہا ہے، کھرڑیانوالا میں علی اصغر مخالفین کے تعاقب پر فائرنگ کر کے فرار ہوا تھا۔
اسی طرح کا ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا تھا جہاں اغوا کا ڈرامہ رچانے والے طالب علم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے کاروبار کے لیے مطلوبہ رقم کے حصول کے لیے خود کو مغوی ظاہر کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے آواز بدل کر اپنے اہل خانہ سے 10 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، اہل خانہ نے اغوا کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کروایا، پولیس نے ملزم کو کینٹ اسٹیشن سے گرفتار کیا۔