اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

اساتذہ نے میٹرک امتحانات کا بائیکاٹ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ اساتذہ تنظیم نے صوبے میں میٹرک امتحانات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں آج سے میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع نہ ہوسکے، بڑی تعداد میں طلبا امتحانی سینیٹرز کے باہر موجود رہے، عملہ امتحان لینے نہیں آیا، آج آرٹس کا پیپر نہیں لیا جاسکا۔

محکمہ تعلیم نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ سے رابطے میں ہیں، حتمی فیصلہ بورڈ کرے گا۔

چمن سمیت صوبے کے دیگراضلاع میں بھی اساتذہ نے امتحانات سے جزوی بائیکاٹ کررکھا ہے۔ دیگراضلاع میں بیشتر امتحانی سینٹرز بند جبکہ کہیں کہیں امتحان لیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ملازمین گرینڈالائنس کا احتجاجی دھرنا کوئٹہ میں جاری ہے۔ اتحاد میں شامل اساتذہ نے مطالبات تسلیم ہونے تک امتحانات کا بائیکاٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جن طلبا کا امتحان نہیں لیا گیا ان سے متعلق جلد کوئی متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں