جمعرات, اکتوبر 15, 2026
اشتہار

بنگلادیش پریمیئر لیگ: پاکستان کے کونسے کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پاکستان کے 11 کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے بیشتر کرکٹرز کو بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی نیلامی کے دوران فرنچائزز نے لیا اور کچھ سے معاہدے کیے گئے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹر خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کا حصہ بن گئے ہیں۔

احسان اللہ اورحیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بنے ہیں، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کی ٹیم میں ہیں جب کہ صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی طرف سے پرفارم کریں گے۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے کلینڈرایئر میں سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل جیتنے کا ریکارڈ قائم کردیا، قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 60 فیصد سے زائد رہا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف ٹرائی نیشنل سیریز کا فائنل جیت کر اس کلینڈرایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا، 2025 میں پاکستان نے اب تک 34 میں سے 21 میچز جیتے ہیں۔

روہت شرما نے شاہد آفریدی کا آل ٹائم ریکارڈ توڑ دیا

4 سال قبل 2021 میں بھی پاکستان کی قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 میچز میں سے 20 میچز جیتے تھے اور 6 میں اسے شکست ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ 2022 میں قومی کرکٹ ٹیم نے 26 میچز کھیل کر 14 میں فتح حاصل کی تھی اور 12 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں