The news is by your side.

Advertisement

طیارے میں سیٹ کی کمی کے باعث مسافروں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

واشنگٹن : ریاست فلوریڈا کے بین الااقوامی ہوائی اڈے کو مسافروں کے دو گروہ نے میدان جنگ بنا دیا، جھگڑا طیارے میں سیٹ کی کمی پر شروع ہوا اور تشدد پر ختم ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی ایئرپورٹ پر مسافروں کے درمیان ہونے والی معمولی بحث خوفناک جھگڑے کا باعث بن گئی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیکوئر نامی مسافر اپنے عزیزوں کے ساتھ میامی ایئرپورٹ پر امریکین ایئرلائن کے ٹرمنل پر پہنچا جہاں تین لڑکوں کا ایک گروپ بھی موجود تھا۔

جہاز کے عملے نے مسافروں کو بتایا کہ طیارے میں صرف تین سیٹیں باقی بچی ہیں، لہذا کوئی تین افراد ہی جاسکتے ہیں یا پھر صرف ایک فرد جائے گا۔

سیٹ کے معاملے پر دونوں گروہ میں بحث ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے خطرناک جھگڑے میں بدل گئی۔

پولیس نے ہاتھا پائی میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت 20 سالہ جمیل ترین کے نام سے ہوئی ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا ہے کہ ڈیکوئیر نامی مسافر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہلے متاثرہ لڑکوں پر مکؤں سے حملہ کیا اور پھر اس کے ساتھ آئے لوگوں نے بھی تینوں لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

میامی ایئرپورٹ پر جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں گروہ کو آپس میں ہاتھا پائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

Comments

یہ بھی پڑھیں