ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ فلم انڈسٹری سے ’سیمی ریٹائرمنٹ‘ لینے پر غور کر رہے ہیں۔
بریڈ پٹ کو حال ہی میں میکسیکو کے ایک تالاب میں نئی گرل فرینڈ انیس ڈی رامون کے ساتھ نیو ایئر مناتے ہوئے دیکھا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق نیو ایئر کے موقع پر اداکار کا اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ یہ سفر ہالی وڈ سے کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کرنے کا منصوبہ تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کے ’پلان بی‘ معاہدے کے تحت ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ جینیفر اینسٹن کے ساتھ مل کر قائم کی گئی کمپنی کا 60 فیصد حصّہ فرانسیسی میڈیا کے ایک گروپ کو بیچ دیا گیا ہے۔
اداکار اپنی کمپنی کا 60 فیصد حصّہ بیچنے کے بعد اب ہالی ووڈ سے سیمی ریٹائرمنٹ لے رہیں ہیں جس کے بعد وہ پُرامن زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بریڈ پٹ اب صرف بطور اداکار ہالی ووڈ میں کام کرتے رہیں گے، اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے شو بزنس کا حصّہ نہیں بنیں گے۔