ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز کرکٹر برائن لارا کا کہنا ہے کہ جب میں جیکب بیتھل کی عمر میں تھا تو اتنی اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہا تھا جتنا وہ اچھا کھیلتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے بتایا کہ جب جیکب بیتھل کو ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا تو بڑی تنقید کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 11 سال کی عمر میں جیکب بیتھل بارباڈوس کے ساتھ میچ کھیلا تو انہوں نے تعریف کی کہ جب میں گیارہ سال کا تھا تو اس سے کہیں زیادہ اچھا ہے اور مستقبل کا اسٹار ہے۔
شاہد ہاشمی نے بتایا کہ جیکب بیتھل نے کاؤنٹی کرکٹ میں کبھی 100 نہیں کیا تھا، اب انہوں نے ایشیز کے آخری ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی، ون ڈے اور کل بھارت کے خلاف ٹی 20 میں بھی سنچری بنائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگ ایسا ٹیلنٹ اسپاٹ کرتے ہیں اور اس کو بیک کرتے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم ایک ڈیڑھ سال میں مضبوط ٹیم بن جائے گی۔
باسط علی نے کہا کہ اگر بھارت یہ میچ ہارتا تو بہت شور مچتا لیکن انگلینڈ ہار گیا تو کچھ بھی نہیں ہوا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


