مصر، اردن اور لبنان میں اخوان المسلمون کی شاخیں غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دی گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اسٹیٹ اور ٹریژری ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ اعلان جاری کیا ہے جس میں اخوان المسلمون پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے لبنانی اخوان المسلمون کے سربراہ کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔
امریکا نے اخوان المسلمون کا نام عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمون کے تشدد اور عدم استحکام کیخلاف عالمی سطح پر کارروائی جاری رہے گی۔
امریکی وزارت خزانہ نے کہا کہ لبنان، مصر ،اردن میں اخوان المسلمون امریکا کےمفادات کے لیے خطرہ ہے۔
گزشتہ سال اردن کی فوجی عدالت نے ملزمان کو 3 سے 15سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔
کیس کے مطابق ملزمان نے ریاست اردن کو غیرمستحکم کرنےکی سازش کی تھی اور اردنی حکام کے مطابق ملزمان حساس مقامات پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔
اردن کی حکومت بھی مصر کی طرح اخوان المسلموں کو غیرقانونی تنظیم قرار دے چکی ہے۔
عدالت نے کہا کہ ملزمان گزشتہ اپریل میں گرفتار کیے گئے اخوان کے ایک درجن سے زائد ارکان میں شامل تھے، جن پر لبنان میں راکٹ اور ڈرون کے ذریعے اردن کے اندر حملے کرنے کے لیے تربیت اور مالی اعانت حاصل کرنے کا الزام تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ اخوان المسلمون کے ارکان نے اردن میں سیکیورٹی اہداف اور حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن اہداف کی شناخت نہیں کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


