تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بہادر سعودی کوہ پیما نے بیماری اور معذوری کو شکست دے دی

ریاض: سعودی عرب کی ایک معذور، بیمار اور بینائی کی کمی کا شکار خاتون نے کوہ پیمائی کا اپنا خواب شرمندہ تعبیر کرکے بہادری اور بلند ہمتی کا ثبوت پیش کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی معذور، بیمار اور بینائی کی کمی کا شکار 30 سالہ سوسن عبداللہ نے کوہ پیمائی کا شوق پورا کرکے بہادری اور بلند حوصلے کی مثال قائم کردی۔

تیس سالہ سوسن عبداللہ نے اپنے عزم اور مشکل مشن کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2011 میں میری زندگی مختلف تھی، اس وقت یونیورسٹی اسپتال کے شعبہ حادثات کی لیبارٹری میں ایک اسپیشلسٹ کے طور پر کام کرتی تھی، ایک دن اچانک میرے ہاتھوں سے تجزیے کے نمونے گر گئے، میں نے اپنے پاؤں پر بہت زیادہ بوجھ محسوس کیا، معائنے سے پتا چلا کہ میرے دماغ میں ایک انوکھا ورم پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں ٹیومر معمولی تھا مگر چند ہی دن میں وہ تیزی کے ساتھ پھیلتا گیا، اس نے میرے دماغ کے دائیں حصے کو متاثر کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں دریافت قدرتی غاروں کو سیاحتی مقامات میں شامل کرنے کی تیاری

سوسن عبداللہ نے کہا کہ صحت کی اس خطرناک پریشانی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا عزم کیا تو میری یادداشت کافی حد تک متاثر ہوچکی تھی، بات کو سمجھنے اور گویائی کی قوت بھی متاثر تھی، آنکھوں کی بینائی بھی متاثر ہوچکی تھی، چلنے میں دشواری تھی اور دایاں ہاتھ بھی مفلوج ہوگیا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ طویل علاج کا عمل شروع کیا گیا جس کے بعد بالآخر میں نے وہیل چیئر کا استعمال چھوڑ دیا اور لاٹھی کے سہارے اپنے پاؤں پر چلنا شروع کردیا۔

سوسن عبداللہ نے کہا کہ آج میں تیس کلو میٹر تک پیدل چل سکتی ہوں، پہاڑوں پر چڑھ سکتی ہوں، ابھا میں القرون گھاٹی کو عبور کیا، بلجرشی میں جبل عقبہ حمیدہ اور حال ہی میں جبل النور چڑھنے کا چیلنج مکمل کیا اور اب ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا عزم کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -