جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

دلیر لڑکی نے 2 زندہ سانپ پکڑ لیے، سنسنی خیز ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سانپ ایسا رینگنے والا جانور ہے کہ جس کا نام سن کر عام افراد پر خوف طاری ہونے لگتا ہے لیکن ایک دلیر لڑکی نے تن تنہا خالی ہاتھوں سے دو بڑے سانپ پکڑ لیے۔

خواتین عموماً ڈرپوک واقع ہوتی ہیں جن کی ایک چھپکلی یا لال بیگ کو دیکھ کر چیخیں نکل جاتی ہیں اور جب بات ہو سانپ کی جس کو جان لیوا زہریلا حشرات الارض میں شمار کیا جاتا ہے اور اس سے بڑے بڑے پہلوان ڈرتے ہیں تو خواتین کے خوف کا عالم کیا ہوگا؟ یہ تصور مشکل نہیں لیکن اس عمومی تصور کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے یکسر زائل کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک دلیر لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو اپنے گھر کے باہر تن تنہا بغیر کسی حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کے خالی ہاتھوں سے دو بڑے سانپوں کو کامیابی سے پکڑ لیتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی گھر کے باہر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کے قریب دو سانپوں کو رینگتا دیکھتی ہے تو بجائے خوفزدہ ہونے کے انہیں پکڑنے کا ارادہ کرتی اور پھر اس کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہے۔

مذکورہ لڑکی کئی فٹ طویل سانپوں کو ان کی دموں کے ذریعے پکڑ کر اپنے قابو میں کرتی ہے۔ اس موقع پر سانپ اپنی فطرت کے مطابق لڑکی پر حملہ کرنے کے بجائے اپنی جان بچانے کی تگ و دو کرتے اور اس کے چنگل سے آزاد ہوکر کسی طرح وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اچانک سانپوں پر جھپٹ پڑتی ہے اور انہیں پکڑ لیتی ہے۔ اس دوران ایک سانپ لڑکی دسترس سے نکل جاتا ہے تاہم فرار ہونے سے قبل وہ پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے دوبارہ پکڑ لیتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو ایک ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ اکثر صارفین نے لڑکی کے اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانپ کسی کو نقصان نہیں پہنچا رہے تھے ایسے میں یہ عمل کسی صورت ٹھیک نہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ وہ سانپوں کو کیوں پریشان کر رہی ہے تو دوسرے نے لکھا کہ یہ اپنے بچاؤ کے لیے اقدام انہیں بلکہ ان رینگنے والے جانوروں کے ساتھ زیادتی ہے۔

ایک صارف نے لڑکی کو نڈر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ سانپوں سے ڈرتی نہیں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں