بم ڈسپوزل اسکواڈ میں شامل بہادر خاتون اہلکار کا ایک اور کارنامہ

پشاور: خیبر پختونخواہ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا حصہ بننے والی پہلی پاکستانی اور ایشائی خاتون اہلکار رافعہ قسیم مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنے تجربات میں اضافہ کررہی ہیں۔
پشاور سے تعلق رکھنے والی رافعہ نے 7 سال قبل محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے اپنے شعبے میں آگے بڑھتی رہیں اور بی ڈی یو کا حصہ بن گئیں۔
بی ڈی یو کا حصہ بننے سے قبل رافعہ کو مرد اہلکاروں کے ہمراہ نوشہرہ کے اسکول آف ایکسپلوسو ہینڈلنگ میں بموں کی اقسام، شناخت اور ناکارہ بنانے کی تربیت دی گئی۔
ویڈیو
حال ہی میں رافعہ قسیم کی نئی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ وہ جدید اسلحہ چلانے کی تریبت لے رہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون اہلکار ہیوی مشین گن اور راکٹ لانچر چلانے کی مظاہرہ کررہی ہیں۔
رافعہ کا عزم ہے کہ وہ ملک بھر کی خواتین کے لیے ایک مثال قائم کریں کہ خواتین کمزور نہیں ہوتیں بلکہ وہ اس قدر باہمت ہوتی ہیں کہ بم اور بارود بھی ان کے سامنے کھلونے کی حیثیت رکھتے ہیں۔