تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

خون جما دینے والی سردی پاکستانی پولیو ورکرز کا جذبہ کم نہ کرسکی

میر پور: پولیو جیسے مرض سے نجات کا قومی مقصد رکھنے والی خواتین پولیو ورکرز نے عزم و ہمت اور حوصلے کی نئی مثال قائم کردی۔

 قومی مقصد کے لئےجذبہ سچا ہو تو کٹھن اور دشوار گزار راستے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، اس بات کو آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو پولیو ورکرز نے سچ ثابت کر کے دکھا دیا۔

پاکستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے کوشاں محکمہ صحت کے ذیلی ادارے پاک پولیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایسی دو خواتین پولیو ورکرز کی ویڈیو شیئر کی جو دشوار گزار پہاڑیوں پر چار فٹ برف ہونے کے باوجود بھی اپنا کام خوش اسلوبی سے نجام دے رہی ہیں۔

پاک پولیو کی جانب سے پولیو ورکرز کو موسم کی خرابی اور دشوار گزار راستوں کے باوجود گھر گھر ویکسین پلانے پر سلام پیش کیا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا کہ خواتین ورکرز کا عزم اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان جلد ہی پولیو سے نجات حاصل کرلے گا۔

پاک پولیو نے والدین سے اپیل کی کہ جب فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیروز آپ کے دروازوں پر پہنچے تو آپ اپنے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے دوران ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔

ٹویٹر پر ویڈیو شیئر ہونے کے بعد صارفین نے خواتین کی ہمت و حوصلے اور عزم کو داد دیتے ہوئے لکھا کہ ’موسم کی سختی، شدید برفباری اور خون جما دینے والی سردی بھی پولیو ورکرز کا حوصلہ کم نہ کرسکی، پولیو کے خاتمے کے لیے ورکرز اپنا فریضہ ادا کررہی ہیں‘۔ جس علاقے میں یہ خواتین ورکرز کام کررہی ہیں وہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے، شدید سردی کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہیں۔

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر، معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید سمیت دیگر اہم شخصیات نے خواتین کے جذبے اور ہمت کو سراہا۔

پاک پولیو کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے ضلع بٹگرام کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جن میں پولیو ورکز شدید سردی اور برف پوش وادی میں کام کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں بلکہ گزشتہ برس ایبٹ آباد میں بھی برفباری کے دوران پولیو ورکرز نے ایک لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر ویکسین پلائی تھی۔

اس سے قبل سخت سردی کے موسم میں سوات کے برف پوش پہاڑوں پر چلتے ہوئے پولیو ویکسین پلانے کے لیے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی ، جن میں وہ شدید سرد موسم اور برف باری کے دوران بھی پولیو پلانے کے لیے اپنے سفر پر رواں دواں تھے، دشوار گزار برفیلے راستے بھی ان کی ہمت نہ توڑ سکے تھے۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سمیت اقوام متحدہ کا ادارہ برائے صحت نے بھی پولیو ورکرز کی کاوشوں کا خوب سراہا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں