منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

دوران پرواز طیارے میں لڑائی، مسافر گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شور کرنے سے منع کرنے پر دوران پرواز مسافر طیارہ میدان جنگ بن گیا، ملائیشیا سے چین جانے والے طیارے میں مسافروں میں لڑائی ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام کو ایئرایشیا ایکس کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ یہ پرواز کوالالمپور (ملائیشیا) سے چینگدو (چین) جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایک مرد مسافر نے کچھ خواتین کو آپس میں تیز آواز میں باتیں کرنے سے منع کیا۔

عینی شاہد کے مطابق طیارے میں سوار ایک مرد مسافر آرام کرنا چاہتا تھا لیکن جب اس نے خواتین سے آہستہ بولنے کو کہا تو وہ نہ مانیں۔ اس پر اس نے انہیں "بیوقوف” کہا اور "چپ ہو جاؤ” کا بھی لفظ استعمال کیا، جس پر بات بڑھ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون جہاز کی سیٹ پرچڑھ کر اس مرد پر گھونسے برسا رہی ہے، اس مرد نے خود کو بچانے کے لیے ٹیبل کا سہارا لیا۔ عملے نے بھی بیچ بچاؤ کرکے صورتحال سنبھالنے کی کوشش کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں