تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برازیل: بہادر خاتون نے لٹیرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

سان پاؤلو: برازیل کی خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوٹنے آنے والے شخص کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ سان پاؤلو کے نزدیک قصبے سوزانو میں پیش آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص نے اسکول کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے آنے والی خاتون کو لوٹنے کی کوشش کی اور رقوم اور اشیاء دینے کا مطالبہ کیا، 42 سالہ خاتون کاتیا ڈی سلوا نے بیگ سے پستول نکال کر لٹیرے کو تین گولیاں ماریں جس کے سبب وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مذکورہ واقعے کے بعد اسکول کے باہر موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی تھی، 42 سالہ خاتون کاتیا پولیس کے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور ان کے شوہر بھی پولیس اہلکار ہیں۔

لٹیرے کو ہلاک کرنے کے بعد کاتیا کی بہادری کے چرچے ہونے لگے، سان پاؤلو کے گورنر مارسیو فرانکا نے پولیس مرکز کا دورہ کیا جہاں کاتیا کام کرتی ہیں، گورنر نے کاتیا کی دلیرانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

بعدازاں گورنر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں نے آج ایک خاص قسم کی ماں سے ملاقات کی ہے جو پولیس میں کاتیا ڈی سلوا کے نام سے فرائض انجام دے رہی ہیں انہوں نے اپنی بہادری سے کئی ماؤں اور بچوں کو بچالیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -