تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا ویکسین، چین کامیابی کے قریب، فتح کے انتظامات شروع، معاہدہ طے

بیجنگ / برازیلا: طبی ماہر نے نوید سنائی ہے کہ چین اور برازیل نے کرونا وائرس ویکسین کے حوالے سے فتح پر مبنی معاہدہ طے کرلیا اور اب دونوں ممالک نے جیت کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے بٹان ٹان انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور بائیولوجی ریسرچ سینٹر اینڈ ویکسین مینوفیچکرر کے سربراہ ڈیمس کواس کا کہنا تھا کہ ’ہم نے چین کی بائیوٹک کمپنی سے کرونا ویکسین کے حوالے سے معاہدہ طے کرلیا ہے‘۔

برازیل کے طبی ماہر نے اس معاہدے کو فتح کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اب دونوں ممالک مشترکہ طور پر ویکسین تیار کریں گے، امید ہے کہ یہ ویکسین کرونا کے خلاف حوصلہ افزا نتائج دے گی‘۔

کواس کا کہنا تھا کہ ’یہ کوئی کاروباری معاہدہ نہیں بلکہ زندگیوں کے تحفظ کا معاہدہ ہے، چین اور برازیل اب فتح حاصل کرنے کے انتظامات کررہے ہیں، ممکن ہے کہ ہماری مشترکہ طور پر تیار کی جانے والی ویکسین کو دنیا بھر میں استعمال کیا جائے‘۔

مزید پڑھیں: روسی کروناویکسین سے متعلق ایک اور بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں: چین میں ناک کے اسپرے کے ذریعے دی جانے والی ویکسین بھی تیار

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ہر سال ویکسین کی 16 کروڑ خوراکیں تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، بٹان ٹان انسٹی ٹیوٹ کے پاس ویکسین کی تیاری کے حوالے سے مشینری اور حکمت عملی موجود ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہم اس وقت ڈینگی کی ویکسین بنا رہے ہیں، اس وبا نے بھی برازیل میں تباہی مچائی تھی، اب ہم ڈینگی کی سالانہ کروڑوں خوارکیں اپنے ہی ملک میں باآسانی تیار کررہے ہیں‘۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین اور برازیل کی حکومتوں نے 2019 میں صحت کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے معاہدے کیے جو نہ صرف کامیابی سے جاری ہیں بلکہ ان کے تحت ہی مختلف منصوبے چل رہے ہیں جن سے عوام مستفید بھی ہورہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -