تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

واٹس ایپ ڈیٹا شیئر نہ کرنے پر فیس بک انتظامیہ پر بھاری جرمانہ

برازیلا: برازیل کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے ڈیٹا شیئر نہ کرنے پر فیس بک انتظامیہ پر  بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں واٹس ایپ کی مدد سے منشیات کی اسمگلنگ اور اس کی خرید و فروخت کا کام جاری ہے، اس ضمن میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان نے بھی سنگین انکشافات کیے تھے۔

برازیل کی وفاقی عدالت میں فیس بک انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی کہ وہ واٹس ایپ پر غیر قانونی کام کرنے والے شہریوں کا ڈیٹا حکومت کے ساتھ شیئر کرے تاکہ کارروائی کر کے منشیات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔

عدالت اس سے قبل بھی فیس بک انتظامیہ پر 2017 جون میں بھی 52 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کرچکی ہے، جس کے بعد جج نے انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ حکومت کے ساتھ ملزمان کا ڈیٹا شیئر کرے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کی وڈیو دکھانے پر فیس بک اور یوٹیوب کیخلاف مقدمہ

جج نے منگل 25 جون کو ہونے والی سماعت کے دوران فیس بک کے وکیل سے ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے استفسار کیا اور انکار کرنے پر 6 ملین (60 لاکھ) کا جرمانہ عائد کیا۔

وفاقی عدالت نے  اپنے حکم میں کہا کہ اگر انتظامیہ نے ابھی بھی ڈیٹا شیئر نہیں کیا تو مستقبل میں فیس بک کی زیر ملکیت تمام ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

دوسری جانب واٹس ایپ کے ترجمان نے عدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے ردِعمل دیا ہے کہ ’’ہم اپنے صارفین کے ڈیٹا کو کسی بھی صورت کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرتے، عدالتی فیصلہ صارفین کے معیار کو بڑھانے میں مزید مدد دے گا‘‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے فارمز پر کوئی بھی غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے، اس حوالے سے ایک ٹیم باقاعدہ منتخب صارفین کے پیغامات کی مکمل نگرانی بھی کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -