تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایمرجنسی نافذ: چکن کے سب سے بڑے برآمدی ملک میں برڈفلو پھیل گیا

دنیا کے کئی ممالک میں پھیلنے والا بریڈ فلو جنوبی امریکی ملک برازیل میں پنچے گاڑنے لگا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ کن بریڈفلو کے کیسز سامنے آنے پر برازیل نے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر زراعت کے دستخط شدہ ایک دستاویز کے مطابق حکام کی جانب سے جنگلی پرندوں میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد برازیل نے چھ ماہ کے لیے جانوروں کی صحت کی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

جنوبی امریکی ملک دنیا کا سب سے بڑا چکن گوشت برآمد کرنے والا ملک ہے جس کی گزشتہ سال 9.7 بلین ڈالر کی فروخت ہوئی ہے۔

برازیل میں جنگلی پرندوں میں H5N1 وائرس کے کم از کم آٹھ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے ایک ریاست ریو ڈی جنیرو اور سات پڑوسی ریاست ایسپریتو سینٹو میں سامنے آئے ہیں جبکہ برازیل کی گوشت پیدا کرنے والی اہم ریاستیں جنوب میں ہیں، حکومت تصدیق شدہ کیسز کے بعد الرٹ ہے، کیونکہ جنگلی پرندوں میں ایویئن فلو کے بعد کچھ ممالک میں تجارتی کھیپ میں منتقلی ہوئی ہے۔

وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ "ایویئن انفلوئنزا سے متعلق قومی اقدامات” کو مربوط کرنے، منصوبہ بندی اور جانچنے کے لیے ایک ہنگامی آپریشن سینٹر بنایا ہے۔

Comments

- Advertisement -