منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

برازیل کا غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برازیل نے عالمی عدالت انصاف میں باقاعدہ فریق بننے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی افریقہ کے بعد برازیل کی جانب سے بھی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی حکومت کے خلاف غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے حوالے سے مقدمے میں باضابطہ فریق کے طور پر شامل ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہیگ کے عالمی ٹریبیونل نے برازیل کی شمولیت کی تصدیق کردی ہے، عالمی عدالت انصاف کے آرٹیکل 63 کے تحت برازیل کی جانب سے باقاعدہ درخواست جمع کرادی ہے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زائد جام شہادت نوش کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچے جام شہادت نوش کرگئے۔

دنیا اسرائیل سے خوف زدہ نہ ہو: انتونیو گوتریس

رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے مرکز میں اسرائیلی فوجیوں کی پیش قدمی مسلسل جاری ہے، زمینی آپریشن میں اب تک غزہ شہر کی1700 کثیر المنزلہ عمارتیں ملیا میٹ ہوچکی ہیں۔

غزہ سٹی سے اب تک ساڑھے 4 لاکھ فلسطینی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرچکے ہیں اور شہر چھوڑنے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں