تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر ’پیلے‘ انتقال کرگئے

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے نے 82 برس کی عمر پائی وہ آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھے، لیجنڈ فٹبالر نے برازیل کو تین مرتبہ فٹبال کا حکمراں بنایا وہ تین عالمی کپ جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر تھے۔

لیجنڈ فٹبالر نے 1958، 1962 اور 1970 میں ورلڈ کپ ٹرافی تھامی جبکہ انہوں نے کئی ایسے ریکارڈز بھی بنائے جو اب تک نہ ٹوٹ پائے۔

فٹبال’کنگ’ پیلے کو گزشتہ ماہ کے  آخر میں بڑی آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

پیلے 1999 میں صدی کے بہترین ایتھلیٹ قرار پائے، انہیں فیفا جوائنٹ فٹبالر آف دی سنچری کا اعزاز بھی حاصل ہے۔پیلے نے اپنے22 سالہ کیریئر میں 1300 سے زائد میچ کھیلے اور تقریباً اتنے ہی گول کیے۔

برازیل کے عظیم فٹبالر کو کم عمر ترین ورلڈ کپ ونر، کم عمر میں ہیٹ ٹرک اور سب سے زیادہ گول کرنے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بھی حاصل ہے۔

پیلے نے میراڈونا سے کیا کہا تھا؟

پیلے نے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کو کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’ایک دن مجھے امید ہے کہ ہم ساتھ جنت (ہیون) میں فٹبال کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر میراڈونا 2020 میں انتقال کرگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -