(16 جون 2026): برازیل کے فارورڈ نیمار کی زخمی دائیں ٹانگ کے نئے ٹیسٹ ہونے کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ان کی شرکت کے حوالے سے اب بھی شکوک و شبہات برقرار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امید کی جا رہی تھی کہ نیمار پیر کو ٹریننگ میں واپس آ سکتے ہیں لیکن کھلاڑی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ شرکت نہیں کی اور اس کے بجائے ٹانگ کے ٹیسٹ کیلیے ایک کلینک چلے گئے۔
برازیلین فٹ بال فیڈریشن نے فوری طور پر ٹیسٹ کے نتائج ظاہر نہیں کیے۔
FIFA World Cup 2026 Fixtures
34 سالہ نیمار اپنے چوتھے فیفا ورلڈ کپ میں حصہ لے رہے ہیں، 17 مئی کو برازیل میں سانتوس کی طرف سے کھیلتے ہوئے زخمی ہونے کے بعد سے باہر ہیں۔
برازیل کا مقابلہ جمعہ کو فلاڈیلفیا میں ہیٹی سے ہوگا۔ پانچ بار کی ورلڈ چیمپئن ٹیم نے جب سے نیو جرسی میں اپنی فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کی ہیں نیمار نے ابھی تک کسی بھی مکمل ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔
برازیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ برازیل کا میڈیکل اسٹاف امید کر رہا ہے کہ وہ ناک آؤٹ مرحلے کیلیے مکمل طور پر فٹ ہو کر واپس آ جائیں گے۔
ہفتے کے روز فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں مراکش کے خلاف برازیل کے مایوس کن 1-1 سے ڈرا کے بعد نیمار کی ممکنہ واپسی کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔


