ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

ایپل کو چارجر کے بغیر فون بیچنے پر برازیل میں بھاری جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو اپنے فونز کے ساتھ چارجر فراہم نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی حکومت نے ایپل کو چارجر کے بغیر آئی فون فروخت کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اپیل اپنے صارفین کو مکمل پروڈکس ’Products‘ فراہم نہیں کر رہا، صارفین کے ساتھ جان بوجھ کر امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، کمپنی پر 2.38 ملین ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ایپل کا آئی فون 14 چین کے بجائے بھارت میں بنانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اگر کمپنی اپنے فونز کے ساتھ چارجر نہ دینے کے فیصلے پر قائم ہے تو آئی فون 12 اور اس کے بعد آنے والے ماڈلز کی فروخت فوری بند کر دے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ کمپنی نے کاربن کا اخراج کم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ حکومت نے ایپل کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چارجر سے ماحولیاتی آلودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس سے ماحول کی کوئی حفاظت نہیں ہو رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں