برازایلا: برازیل میں مسلح افراد نے فوجی کارروائی کے انداز میں بینک لوٹنے کے بعد عملے کو یرغمال بنایا اور گاڑی پر باندھ کر ساتھ لے گئے۔
بررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدید اسلحے، گولہ بارود اور ڈرون سے لیس حملہ آورروں نے دو علیحدہ کارروائیوں میں بینکوں کا صفایا کیا۔ مسلح افراد نے گنجان آبادی والے جنوب مشرفی شہر اراکاتوبا میں ہی دونوں بینک لوٹے اور کارروائی کے بعد فرار ہونے کے لیے عملے کو یرغمال بنا کر اپنی گاڑی کے ساتھ باندھ دیا۔
مسلح افراد نے ملازمین کو گاڑی کے ساتھ باندھنے کے بعد اسے چلا دیا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پیر کے روز پیش آنے والے واقعے میں دو شہری اور ایک حملہ آور ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پولیس کی پیش قدمی روکنے کے لیے بارودی سرنگیں بھی بچھائیں اور مختلف پولیس اسٹیشنز کو گھیرے میں لیا تھا۔ ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے ’بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہن رکھے تھے، اُن کے پاس رائفلیں تھیں اور وہ فوجیں جیسے لگ رہے تھے‘۔
برازیل کے شہر ساؤ پالو کے گورنر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس بنانے کے احکامات جاری کیے، اس میں 380 پولیس افسران شامل ہوں گے۔
Na fuga, os reféns foram amarrados nos veículos. Tentativa de impedir qualquer contra-ataque da polícia ao grupo. Deus guarde essas pessoas e todos de Araçatuba. Todas as agências bancárias do centro foram invadidas – informações preliminares. pic.twitter.com/lu0hBlcTCu
— Yuri Macri (@yurimacri) August 30, 2021
انہوں نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ اراکاتوبا کے لوگ جس دہشت سے گزرے ہیں وہ بہت تکلیف دہ ہے، ہم ملزمان کو ہر صورت میں کیفرکردار تک پہنچائے گے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’واقعے میں ملوث دو مجرمان پکڑے جاچکے جبکہ ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے‘۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


