تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا کی سب سے ’مؤثر‘ ویکسین بنانے کے حوالے سے بڑا معاہدہ طے

برازیلا: برازیل کی حکومت نے کرونا سے بچاؤ کے لیے اب تک کی سب سے مؤثر تجرباتی ویکسین مقامی سطح پر بنانے کا معاہدہ طے کرلیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بنائی جانے والی اسٹرازینیکا کمپنی کی تجرباتی ویکسین مقامی سطح پر تیار کرنے کا معاہدہ طے کیا۔

معاہدے کے تحت برازیل مقامی سطح پر تجرباتی ویکسین تیار کرنے کے لیے بارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر اسٹرازینیکا کمپنی کو فراہم کرے گا۔

معاہدے کے تحت برازیل کا پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ اور اوسالڈو کرز فائڈیشن مل کر ویکسین تیار کریں گے جس کے لیے انہیں جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی تاکہ رسد ممکن ہوسکے۔

مزید پڑھیں: چین : کرونا ویکسین بنانے کے قریب پہنچ گیا

وزیر صحت اور فرانکو  کے ایگزیکٹیو سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ویکسین کی منظوری کے بعد معاہدے کے تحت برازیل بھی ویکسین تیار کرسکے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ دونوں‌ فریقین میں پیداواری خودمختاری بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کا تبادلہ بھی ہوگا۔

وزیر صحت نے بتایا کہ ہم نے یہ معاہدہ اس لیے کیا کہ کہیں ویکسین کی قلت پیدا نہ ہوجائے، ہمارے ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد ویکسین کی طلب بہت زیادہ بڑھ سکتی ہے، عوام کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے ہم بغیر منافع کے ہی دوا کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق برطانوی دوا ساز کمپنی اسٹرا زینیکا کی ویکسین اب تک حوصلہ افزا نتائج کے حوالے سے سرفہرست ہے ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ برطانوی کمپنی جلد ہی ویکسین تیار کرنے کا لائسنس بھی حاصل کرلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ کی نئی کورونا ویکسین کے مثبت نتائج سامنے آئے، سائنسدان

امکان یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسٹرازینیکا کی ویکسین عالمی وبا کے خلاف  جنگ میں سرکاری درجہ بھی حاصل کرلے گی۔ برطانیہ میں بڑے پیمانے پر اس ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -