ساؤ پالو (15 جون 2026): برازیل میں حفاظتی رسی کے بغیر پل سے نیچے پھینکے جانے کے بعد ایک 21 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔
برازیل کی ریاست ساؤ پالو کے گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ شہر لیمیرا میں ہفتے کے روز پیش آیا، جس میں ماریا ایڈوارڈا بنجی جمپ کے دوران حفاظتی رسی سے منسلک نہ ہونے کے باعث موقع ہی پر ہلاک ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسے دو مردوں نے بازوؤں پر اٹھا کر سر سے بلند کیا ہوا ہے، اور پیچھے بھی ایک شخص کھڑا ہے، اور پھر وہ دونوں آگے جا کر اسے پلیٹ فارم پر سے نیچے پھینکتے ہیں، ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ خاتون بنجی رسی سے منسلک نہیں تھی اور تقریباً 130 فٹ نیچے زمین پر جا گری۔
Woman thrown from bridge without secured bungee cord in Brazil
’ماریا ایڈوارڈا روڈریگز دی فریتاس‘ نے حال ہی میں فزیکل ایجوکیشن اور اسپورٹس مینجمنٹ میں گریجویشن مکمل کی تھی، وہ گریٹر ساؤ پالو کے شہر جاندیرا کی رہائشی تھی، امدادی کارکنوں اور فائر فائٹرز نے موقع پر ہی اس کی موت کی تصدیق کی۔
A 21-year-old woman died in Limeira, Brazil, after being launched from a height of approximately 40 meters during a bungee jump activity without being connected to the safety rope, according to military police and witness accounts.
Maria Eduarda Rodrigues de Freitas, a physical… pic.twitter.com/x90OOlNpdT
— Hate Detector 🔍 (@HateDetectors) June 14, 2026
چھلانگ سے کچھ دیر قبل ماریا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک پیغام پوسٹ کیا تھا، جس میں اس نے مزاحیہ انداز میں لکھا ’’وہ کون پاگل شخص تھا جس نے مجھے پل سے چھلانگ لگانے کی اجازت دی؟‘‘ تاہم اس کی موت کے چند گھنٹوں بعد اس کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہٹا دیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرگرمی کے ذمہ دار افراد خاتون کو پلیٹ فارم تک لے کر جاتے ہیں، جیسے ہی اسے نیچے پھینکا جاتا ہے، وہاں موجود لوگوں کی آواز سنائی دیتی ہے: ’’دوستو، رسی!‘‘ کیوں کہ انھیں احساس ہو جاتا ہے کہ حفاظتی رسی جوڑی ہی نہیں گئی تھی۔
Offbeat and Viral News Stories – ARY News
ماریا کا منگیتر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شدید صدمے کے باعث بیمار پڑ گیا اور اسے بھی طبی امداد کی ضرورت پڑی۔ پولیس کے مطابق اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
گورنر آفس کے مطابق واقعے کے ذمہ دار دونوں افراد موقع سے فرار ہو گئے تھے، تاہم جنگلاتی علاقے میں تلاش کے دوران آگویا ہیلی کاپٹر کی مدد سے انھیں ڈھونڈ کر گرفتار کر لیا گیا، مجموعی طور پر 6 افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم بعد ازاں تین افراد، جن کی عمریں 27، 32 اور 42 سال ہیں، کو اس واقعے کے سلسلے میں باقاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا۔
گرفتار افراد پر ’ممکنہ ارادے کے ساتھ قتل‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے، برازیلی قانون کے تحت یہ الزام ایسے مقدمات میں لگایا جاتا ہے جہاں ملزمان کا قتل کا براہِ راست ارادہ نہ ہو، لیکن وہ ایسا خطرناک عمل کرتے ہیں جس میں جان لیوا خطرہ موجود ہو۔
View this post on Instagram


