تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

غیر ناطقہ دلہن کی خود اعتمادی نے سب کے دل جیت لیے

برازیلا: برازیل سے تعلق رکھنے والی قوت گویائی سے محروم لڑکی نے اپنی شادی میں مہمانوں کو اشاروں کی زبان سے خوش آمدید کہہ کر سب کے دل جیت لیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیزاہ کوسٹا قوت گویائی سے محروم ہیں، انہوں نے اس بات کو اپنی کمزوری نہیں بنایا بلکہ پروقار انداز میں زندگی گزار کر ہمت کی ایک نئی مثال قائم کردی۔

کیزاہ کوسٹا کی حال ہی میں شادی ہوئی جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوگئی۔ قوت گویائی سے محروم لڑکی کی شادی میں گونگے بہرے افراد نے شرکت کی جنہیں دلہن نے اشاروں کی زبان میں خوش آمدید کہا۔

رپورٹ کے مطابق 27 سالہ کیزاہ نے اشاروں کی زبان کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور پھر انہوں نے بطور استاد کئی بچوں کو تربیت بھی دی۔ انہوں نے 2016 میں اپنی ڈگری حاصل کی تھی۔

دلہن نے اپنی شادی کے موقع پر اشاروں کی زبان میں دلہا (لوان واگنر) کے لیے خصوصی گانا بھی گایا، تقریب میں موجود افراد اس منظر نے نہ صرف محظوظ ہوئے بلکہ وہاں جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

کیزاہ کے شوہر نے اشاروں کی زبان میں اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کوسٹا نے تقریب میں آنے والے مہمانوں کو اشاروں کی زبان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ’میں جانتی ہوں شاید آپ اس بات کو سمجھ نہیں پارہے، آپ کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے‘۔

https://www.facebook.com/keziah.costa.5/videos/1842031725929750/

Comments

- Advertisement -