اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

برازیل کی خاتون فٹبالر دائرہ اسلام میں داخل، عمرہ بھی ادا کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ (19 فروری 2026): سعودی النصر فٹبال کلب میں شامل برازیل کی خاتون فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کرکے عمرہ ادا کر لیا۔

سعودی عرب کے برازیل سے تعلق رکھنے والی سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کی خاتون فٹبالر کیتھلین سوزا نے اسلامی تعلیمات سے متاثر اور حقانیت کا اعتراف کرتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔

اسلام قبول کرنے کے بعد کیتھلین سوزا نے مسجد الحرام جا کر عمرہ بھی ادا کیا اور کعبۃ اللہ کے سامنے دعائیں مانگیں۔

 

اس حوالے سے النصر کلب نے کیتھلین سوزا کے قبول اسلام کا اعلان کیا اور اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کلب میں جشن بھی منایا۔

النصر کلب نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے، جس میں کیتھلین سوزا کو قبول اسلام کے بعد اپنی ساتھی کھلاڑیوں سے ملتے اور خوشی مناتے دکھایا گیا ہے۔

 

کلب نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنی کھلاڑی کیتھلین سوزا کے ساتھ اس کی زندگی کا ایک خاص لمحہ شیئر کرتے ہیں۔ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ اسے ثابت قدمی عطا فرمائے اور اس کے دل کو امن و سکون سے بھر دے۔

ویڈیو کے دوران برازیلین کھلاڑی اپنے آنسو نہ روک سکی اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بس صرف صحیح راستہ تلاش کرنا چاہتی تھی اور اپنی شخصیت کا بہتر روپ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں