site
stats
کھیل

برازیلین فٹ بالرلیاری کے فٹ بالرزکے لیے کیمپ لگائیں گے

رپورٹ: علی حسن

کراچی: شہرِ قائد کے مختصر دورے پر آئے ہوئے برازیلین کوچ رومیلڈو سینچاز نے بچوں کو جدید فٹبال کے گرُ بتانا شروع کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے رومیلڈو سینچاز انیس سو ترانوے کے فیفا ورلڈ کپ میں برازیل اور امریکا فتبال ٹیم کیساتھ کوچنگ کے فراٗئض انجام دے چکے ہیں۔

football-post-1

ایک نجی ادارے کی دعوت پر کراچی کے بارہ روزہ دورے میں برازیلین کوچ رومیلڈو اسکول کے بچوں اور ٹیچرز کو ٹریننگ دیں گے، لیکن انکی ترجیحات میں لیاری کے فٹبالرز شامل ہیں۔

رومیلڈو کہتے ہیں کہ انھوں نے برازیل میں کراچی کے علاقے منی برازیل کا نام کافی سنا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

football-post-2

اس حوالے سے جمعے کے روز رومیلڈو ’پیپلز اسٹیڈیم‘ میں لیاری کے فٹبالرز کیلئے خصوصی تربیتی کیمپ لگائیں گے۔

football-post-4



Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top